جی این این سوشل

علاقائی

سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا

ایم ڈی کیٹ کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا، محکمہ داخلہ سندھ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا

محکمہ داخلہ سندھ نے میڈیکل کے ٹیسٹ کے انعقاد کو شفاف بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ نے اور امتحانی مراکز میں موبائل جیمرز لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے  نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے میڈیکل کالجز،جامعات کے داخلہ ٹیسٹ مراکز میں مناسب سیکورٹی انتظام کیا جائے گا، امتحانی مراکز میں ڈیجیٹل ڈیوائس، موبائل فون اور لیڈیز پرس لانا منع ہے جبکہ ٹیسٹ مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کی آمد ورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے سندھ بھرمیں 7 مقامات پر لیا جائے گا جن میں  کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی میں امتحانی مرکز ہوگا۔

اس کے علاوہ اندرون سندھ میں مہران یونیورسٹی جامشورو، پبلک ہیلتھ سکول حیدرآباد، قائداعظم یونیورسٹی انجنئیرنگ نوابشاہ میں بھی ایم ڈی کیٹ کا امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے جبکہ لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور آئی بی اے پبلک سکول سکھر میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا۔

واضح  رہے کہ اس سے قبل  عدالت نے 26 اکتوبر2024ء کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم صادر فرمایا تھا اور سندھ ہائی کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ تمام رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ ا یم ڈ ی کیٹ ٹیسٹ شفاف نہیں ہوا۔

 علاوہ ازاں اس موقع پر تحقیقاتی ٹیم اور ایف آئی اے نے بھی ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔  

پاکستان

پاکستان اور تاجکستان مشترکہ کمیشن کا اجلاس،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور تاجکستان مشترکہ کمیشن کا اجلاس،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور تاجکستان نے آج اسلام آبادمیں ساتویں پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن کے اختتامی اجلاس میں مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے تجارت میں اضافے‘ رکاوٹیں دور کرنے اور تاجکستان پاکستان راہداری تجارت معاہدے کے تحت ٹرانزٹ ٹریڈ کے بارے میں ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے قیام کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاسا1000 توانائی منصوبہ جلد مکمل ہوگا جس سے دنوں ممالک بھرپور انداز میں مستفید ہوں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے توانائی ار آبی وسائل کے وزیرجیم اے ڈیلتر نے  دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی‘ تجارت‘ زراعت ‘ تعلیم اور صنعت کے شعبوں میں تعاون اور باہمی فائد ے کے لئے وسیع مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے تاجکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش

سکیورٹی پر موجود اہلکاروں نے مداخلت کرکے ان کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی  خودکشی کی کوشش

مارشل لاء کے ناکام نفاذ کے الزام میں گرفتار جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون نے حراستی مرکز کے اندر مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم، سکیورٹی پر موجود اہلکاروں نے مداخلت کرکے ان کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سابق وزیر دفاع کی جانب سے خودکشی کی کوشش کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ناکام مارشل لاء کے حوالے سے اپنی تحقیقات میں صدر یون سک یول کے دفتر کی تلاءشی لی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر دفاع نے حراستی مرکز میں باقاعدہ گرفتاری سے قبل خودکشی کی کوشش کی، کوریا کریکشنل سروس کے کمشنر جنرل شن یونگ ہی نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک باتھ روم میں پیش آیا، جب جیل کے ایک افسر نے باتھ روم کا دروازہ کھولاء تو کم یونگ ہیون نے کوشش ترک کر دی۔

جنوبی کوریا کے صدر یون کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جانے والے کم یونگ ہیون پر صدر کو مارشل لاءء کی سفارش کرنے اور قانون سازوں کو ووٹنگ سے روکنے کے لیے قومی اسمبلی میں فوج بھیجنے کا الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں، ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید

ی ٹی آئی کو پہلے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی وضاخت دینی ہو گی، وفاقی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں، ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ رابطوں، ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید کردی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسد قیصر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے،  پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی تھی جسے لوگوں نے دوسرا رنگ دے دیا، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ باضابطہ مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے اس بات کی وضاحت دینی ہو گی کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے پیچھے کون تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی باتوں کا کون اعتبار کرے گا؟ ان کا ماضی وعدہ خلافی سے بھرا پڑا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی انہوں نے عین آخری لمحے میں اپنا موقف تبدیل کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں خبریں آئیں کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی تناؤ ختم ہو رہا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت کے اہم نمائندوں سے ملاقات ہوئی، عطا تارڑ نے ایسی ملاقاتوں کو باضابطہ مذاکرات ماننے سے انکار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll