کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ فریقین نے پائیدار امن کے قیام تک ساتھ بیٹھے رہنے کا عزم کیا ہے، حکومتی عملداری یقینی بنائی جائے گی
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین نے غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق کرلیا
کمشنرکوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کی سربراہی میں ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیےگرینڈ جرگہ ہوا، جس میں فریقین کے 100 سے زیادہ افراد نےگرینڈ جرگے میں شرکت کی۔
کمشنر کوہاٹ کے مطابق دونوں قبائل کے عمائدین نے ضلع کرم میں غیرمعینہ مدت تک سیز فائرپر اتفاق کیا ہے۔
فریقین نے عہد کیا کہ لڑائی جھگڑے کسی مسئلے کا حل نہیں، عشروں پر محیط مسئلے کے مستقل حل کے لیے وقت ضرور درکار ہوگا تاہم اس کے لیے دونوں جانب سے اخلاص کی ضرورت ہوگی۔
فریقین نے یہ بھی عہد کیا کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور علاقے کے امن کی خاطر ضلع کرم میں مکمل اورپائیدار امن کے قیام تک بیٹھے رہیں گے اوریہاں سے امن کا پیغام لے کر اپنے علاقوں کو جائیں گے۔
کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ فریقین نے پائیدار امن کے قیام تک ساتھ بیٹھے رہنے کا عزم کیا ہے، حکومتی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔
دوسری جانب صورت حال میں بہتری کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال کر دی گئی۔ جبکہ پشاور، پارا چنار شاہراہ سمیت آمد و رفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں۔ راستوں کی بندش کے باعث اشیائے خور و نوش، ادویات اور پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
علاقے کے عمائدین نے بتایا کہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے شہر میں اشیاء ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بارڈر حکام نے بھی تصدیق کی کہ پاک افغان خرلاچی بارڈر پر بھی آمد و رفت اور تجارت متاثر ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاراچنار میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے تھے اور اس کے بعد فریقین کے درمیان مسلح جھڑپیں شروئی ہوئیں تھی جس میں 130 کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 4 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 2 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 4 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 9 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 7 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 6 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 6 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 7 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل