سیئول: جنوبی کوریا کی حکومت نے دارالحکومت میں پالتو بلیوں اور کتوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کوویڈ ٹیسٹ کا آغاز کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں پالتو جانوروں جن میں بلی اورکتے شامل ہیں ، کوویڈ کی علاما ت ظاہر ہونے کی صورت میں ٹیسٹ کروایا جائےگا ۔ صرف ایسے پالتو جانور جن کا سامنا کورونا سے متاثرہ انسانوں سے ہوا ہو اوران میں بخار یا سانس لینے میں دشواری جیسی علامات ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کی جانچ ہوگی ۔ٹیسٹ اگر مثبت آئے گا توپالتوجانوروں کو گھر سے الگ رہناپڑے گا۔ جنوبی کوریا کی حکومت نے ایک بلی کے بچے میں پہلی بار کورونا وائرس کیس کی اطلاع کے کچھ دن بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔
تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ مالکان اپنے پالتو جانوروں کو قرنطینہ میں بھیجیں ۔کیونکہ تاحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ انسانوں اور پالتو جانوروں کے درمیان کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ لیکن اگر کویڈ 19 کے باعث پالتو جانور وں کے مالکان شدید بیمار یا اسپتال میں داخل ہیں تو پالتو جانور کو بھی تنہائی میں رکھا جائے گا۔
گذشتہ ماہ کے آغاز میں جنوب مشرقی شہر جنجو میں ایک مذہبی تہوار پر موجود ایک بلی کے بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ۔ محکمہ صحت کےحکام کو اس بات کا شبہ ہے کہ بلی کی مالکن خاتون اور ان کی بیٹی کے ذریعے بلی میں کورونا وائرس منتقل ہوا ہے کیونکہ اس سے قبل دونوں خواتین کورونا کا شکار ہوئی تھیں ۔
اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ اس بات کا زیادہ امکان نہیں ہے کہ کوئی کتا یا بلی لوگوں میں وائرس پھیلا سکتا ہے ، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلی وائرس کو دوسری بلیوں تک منتقل کرنے کے قابل ہوسکتی ہیں ۔ اگرچہ عالمی سطح پر جانوروں میں کورونا وائرس کے کیسز بہت کم ہوتے ہیں لیکن سان ڈیاگو چڑیا گھر سفاری پارک میں گوریلوں ، نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں شیروں اور شیرنیوں اور اسپین کے بارسلونا چڑیا گھر میں شیروں سمیت متعدد پالتو جانوروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 4 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 7 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 5 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- ایک گھنٹہ قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 8 منٹ قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 5 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 10 منٹ قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- ایک گھنٹہ قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 4 گھنٹے قبل