تفریح
شازیہ منظور کو کونسا اداکار شادی کی پیشکش کرتا رہا؟
پشاور کا ایک اداکارمسلسل انہیں ایک ماہ تک شادی کے میسجز کرتا رہا، شازیہ منظور
پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اداکار نے ان سے شادی کے لیے منتیں کیں۔
حال ہی میں گلوکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات چیت کی۔
اس موقع پر شازیہ منظور نے بتایا کہ افواہیں ہیں میری شادی ہوچکی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، میری شادی ابھی نہیں ہوئی لیکن بہت جلد ہوجائے گی جس کے بعد میں اعلان کروں گی۔
اپنے انٹرویو میں گلوکارہ نے ایک دلچسپ قصہ بھی شیئر کیا انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پشاور کا ایک اداکارمسلسل انہیں ایک ماہ تک شادی کے میسجز کرتا رہا، اور محبت کے دعوے کرتا رہا کہتا رہا وہ کہتا تھا کہ وہ میری محبت میں گرفتار ہے میں اسے نظر انداز کرتی رہی جس کے بعد وہ تھک گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منتیں کرنے والے اس اداکار نے بعد میں تھک کے میسج کیا کہ شادی نہیں کرنی تو نہ کریں لیکن آئمہ بیگ، حمیرا ارشد یا حمیرا چنا میں سے کسی گلوکارہ کا نمبر دے دیں۔
شازیہ منظور نے شادی کی پیشکش کرنے والے اداکار کا نام نہیں بتایا تاہم انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ اس کا تعلق پشاور سے ہے۔
دنیا
اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور
جنرل اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد میں اسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظورکر لی گئی، جنرل اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد میں اسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
غزہ جنگ بندی قرارداد کی منظوری کیلئے 193 میں سے 158 ووٹ پڑے، امریکا، اسرائیل اور دیگر سات ملکوں نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 13 غیر حاضر رہے۔
جنرل اسمبلی اجلاس میں امدادی ایجنسی انروا کے حق میں بھی قرارداد منظور کی گئی جس کے حق میں 159 ووٹ جبکہ 99 ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے اور 11 غیر حاضر رہے۔
انروا کے حق میں منظور کی گئی قرار داد میں اسرائیل سے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے مینڈیٹ کا احترام کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں انروا کو غزہ پٹی میں بغیر رکاوٹ کے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے درکار معاونت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد اسرائیلی جارحیت میں اب تک 44 ہزر 805 فلسطینی شہید ہو اور 1 لاکھ 6 ہزار 257 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔
پاکستان
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ
بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس بھیجے گئے 8 بلز کو زیر غور لایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں ایک ایوان سے منظور اور دوسرے ایوان سے نامنظور ہونے والے بلز بھی زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان بلز میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل بھی شامل ہے، جسے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کو اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجا تھا۔
بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، وزارت قانون سوسائٹیز ترمیمی بل میں مزید ترامیم لانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس بل کو پارلیمنٹ میں دوبارہ پیش کیا جا سکے۔
تجارت
ریکارڈ پر ریکارڈ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پی ایس ایکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سٹاک مارکیٹ میں 2500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے
ریکارڈ پر ریکارڈ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں 2500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
-
تجارت ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی