پرومو کی 20سیکنڈ کی ویڈیو میں ’جلد آرہا ہے‘ بھی لکھا ہوا ہے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول سے پہلے ہی براڈ کاسٹرز نے ایونٹ کا پرومو جاری کردیا۔
بھارتی سپورٹس چینل اسٹار اسپورٹس کی جانب سےچیمپئنز ٹرافی 2025 کے پرومو میں بھارت کے موجودہ اور سابق کپتان (روہت شرما اور ویرات کوہلی) سے ویڈیو کا آغاز کیا گیا ہے۔
پرومو میں جنوبی افریقہ کے ڈی کاک اور ریزا ہینٹرکس، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور بھارت باؤلر جسپریت بمرا کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
پرومو کی 20سیکنڈ کی ویڈیو میں ’جلد آرہا ہے‘ بھی لکھا ہوا ہے۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایونٹ کے براڈکاسٹرز کو بھی آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کے باضابطہ اجرا کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔
دوسری جانب، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے متعلق اب بھی حتمی طور پر کچھ طے نہیں ہوا ہے، بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کرتی دکھائی دیتی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ’ہائبرڈ‘ ماڈل پر رضامند ہوچکا ہے۔
تاہم، دیگر رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کے لیے جو شرط عائد کی ہے، بھارت اس پر رضامند ہوچکا ہے ، جس کے تحت اگر بھارت میچز کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان بھی بھارت میں شیڈول کسی بھی ایونٹ میں نہیں جائےگا اور 3 سال تک دونوں ٹیموں کے دوران میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے مگر بھارت کی روائتی ہٹ دھرمی کے باعث ابھی تک ایونٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں ہو سکا۔

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 7 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 12 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 13 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 9 گھنٹے قبل