ٹیکنالوجی
انسٹا گرام نے ڈائریکٹ میسجز کے لیے شیڈول فیچر متعارف کرا دیا
ابھی تک یہ فیچر صرف انسٹاگرام کے پروفیشنل اکاؤنٹس کے حامل افراد تک محدود ہے
انسٹا گرام نے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے لیے شیڈول فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ تمام صارفین کے لیے شیڈول ڈی ایمز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے، کسی دوست کو میسج بھیجتے ہوئے سینڈ بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کے بعد شیڈول کا آپشن سامنے آجائے گا۔اس آپشن میں آپ تاریخ اور وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق میسجز کو 29 دن تک کے لیے شیڈول کیا جاسکتا ہے اور جب تک وہ میسج سینڈ نہیں ہوتا، اس وقت تک چیٹ ونڈو پر شیڈول میسجز کا بینر نظر آئے گا۔یہ فیچر ان صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو اپنے زیادہ تر دوستوں کی سالگرہ کے میسجز شیڈول کرنا چاہتے ہیں یا انہیں کسی مخصوص دن پر کیے جانے والے کام کے بارے میں یاد دلانا چاہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے تو شیڈول فیچر متعارف کرا دیا گیا مگر اب تک فوٹو شیئرنگ ایپ کے تمام صارفین اپنی پوسٹس اور ریلز کو شیڈول کرنے کے قابل نہیں ہوسکے ہیں۔ابھی تک یہ فیچر صرف انسٹاگرام کے پروفیشنل اکاؤنٹس کے حامل افراد تک محدود ہے۔انسٹا گرام کی جانب سے اسٹوریز کے لیے ایک کولاج ٹول بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو سال بھر کے لمحات کو شیئر کرنے کے لیے ہے۔
نئے سال کے حوالے سے متعدد ایڈ یورز ٹیمپلیٹس بھی اس فیچر میں صارفین کو دستیاب ہوں گے جن کو استعمال کرکے آپ اپنے دوستوں کو بتا سکتے ہیں کہ 2024 کا آغاز کیسے ہوا اور اختتام کیسے ہوا۔اس کے علاوہ نیو ائیر فونٹ اور کاؤنٹ ڈاؤن ٹیکسٹ ایفیکٹ بھی اسٹوریز، ریلز اور فیڈ پوسٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔
کھیل
بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ایشون نے 106 ٹیسٹ ، 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی
بھارت کے اسٹار اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
38 سالہ روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، انہوں نے 106 ٹیسٹ ، 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔
روی چندر ایشون نے 106 ٹیسٹ میچوں میں 537 جبکہ ایک روزہ میچوں میں 156 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ایشون کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔ اپنے کیریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ ہے۔
پاکستان
لانس نائیک محفوظ شہیدکا 53 واں یوم شہادت ، وزیر اعظم سمیت مسلح افواج کا خراج عقیدت
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت
لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پوری بھارتی پلاٹون کو ایک ساتھ مٹانے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا آج پوری عقیدت اور احترام سے یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمارا ملک قائم و دائم ہے، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، پاک فوج کے جوان عزت و احترام کے مستحق ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، لانس نائیک محمد محفوظ شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید دشمن کو پسپا کرتے رہے، شہید نے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا دیا۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید فرض شناسی اور حب وطنی کی وہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، جان تک قربان کر دینے کا جذبہ نسل نو کے لیے مشعل راہ ہے، قوم کو شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے شہید لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کو 53 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 1971کی جنگ کےدوران لانس نائیک محمدمحفوظ شہیدنےبہادری کامظاہرہ کیا، شہیدکی قربانی پاکستان کی مسلح افواج کے ناقابل تسخیر جذبے کی مظہر ہے، شہیدکادشمن پرحملہ غیرمعمولی بہادری اور قوم کے لیے ثابت قدمی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی لازوال میراث کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہید کی میراث انفرادی کامیابیوں سے بالاتر اور اجتماعی بہادری کو روشن کرتی ہے، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ایسی قربانیاں ہمت اورمادروطن کے لیے اٹل عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
پاکستان
سینیٹ کے بعدنیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور
آج بل منظور ہونے دیں جو کچھ کمی ہوگی پیپلز پارٹی بعد میں لے آئیں حکومت مخالفت نہیں کرے گی، وزیر قانون
سینیٹ کے بعد نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں قومی فرانزک ایجنسی بل 2024ء سینیٹ سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کردیا گیا۔ یہ بل وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیش کیا۔
پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ سے نیشنل فرانزک بل 2024ء منظور ہوکر آیا ہے اچھا بل ہے مگر کچھ کمی پھر بھی رہ گئی ہے، اس بل میں لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا راستہ بہت زیادہ کھول دیا ہے، اس بل میں سرکاری افسر کو جانتے بوجھتے غلط استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید رکھی گئی ہے، جانتے بوجھتے بھی سرکاری افسر کو اتنی کم سزا نہیں ہونی چاہیے جرمانہ دس لاکھ تو ہونا چاہیے۔
انہوں ںے کہا کہ اس بل میں ایک جگہ پر وزیر اعظم کا لفظ ہے باقی جگہوں پر وزیراعظم کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، اس سے آگے جاکر مسائل پیدا ہوں گے، اگر آفیشل غلطی کرتا ہے تو جرمانہ صرف ایک لاکھ ہوگا اس جرمانے کی حد کو پانچ لاکھ تک کرنا چاہیے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فرانزک سائنس تکنیک کا ہونا بہت ضروری ہے فرانزک سائنس لیبارٹری کی سہولت اسلام آباد میں ہوگی شازیہ مری کی ترامیم آج ڈراپ کردیں یا وہ واپس لے لیں آج بل منظور ہونے دیں جو کچھ کمی ہوگی بعد میں شازیہ مری ترامیم لے آئیں حکومت مخالفت نہیں کرے گی۔
بعد ازاں قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024ء منظور کرلیا۔
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
سندھ:صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک فوج کے خلاف کیا گیا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ہم نے کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی