مدارس رجسٹریشن بل پر وزیراعظم نے وزارت قانون کو آئین کے مطابق عملی اقدام کی ہدایت کر دی ،مولانا فضل الرحمان
وزیراعظم نے معاملات کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی، امید ہے ایک 2 روز میں اچھی خبرآئےگی،سربراہ جے یو آئی


اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران وزارت قانون کو معاملہ حل کرنے کیلئے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کا حکم جاری کر دیا
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں رہنما جے یو آئی عبدالغفورحیدری،کامران مرتضیٰ، راجہ پرویزاشرف، قمرزمان کائرہ، اسپیکر ایازصادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، وزیراطلاعات عطا تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ اور اٹارنی جنرل منصورعثمان شریک ہوئے۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی مدارس رجسٹریشن کی تجاویزپرمثبت پیشرفت ہوئی ہے اور وزیراعظم نے معاملات کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی، امید ہے ایک 2 روز میں اچھی خبرآئےگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ وزارت قانون معاملہ حل کرنے کیلئے آئین وقانون کے مطابق اقدامات کرے۔
ملاقات کے بعد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے مدارس بل کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ہم نے کہا بل پر جو صورتحال پیدا ہوئی اس پر حکومت فیصلہ کرے، میں نے مفتی تقی عثمانی کو اس ملاقات کی خبر دی، مفتی تقی عثمانی کے اعتماد پر میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
اانہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا بل دونوں ایوانوں سےپاس ہوا تھا، وزیراعظم سے اس بل کےحوالےسےبات چیت ہوئی، ہم نےاپنا موقف دہرایا ہے، بل پاس ہونے کے بعد اب ایکٹ بن چکا ہے۔
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ اگرصدر نے بل پراعتراض کرنا تھا تووہ پہلے ہی ہوچکا ہے، اعتراض پر سپیکر کا جواب آنے اور آئینی مدت گزرنے کے بعد اعتراض نہیں بنتا، ہمارا مطالبہ آئین وقانون کے مطابق تھا، انشااللہ اسے تسلیم کیا جائےگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہماری گفتگو کا موضوع صرف مدارس بل ہی تھا۔
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ لوگوں کو آج تک رمضان پیکج دے چکی ہیں ، وزیر اطلاعات پنجاب
- 12 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 5 گھنٹے قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 5 گھنٹے قبل

ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 8 گھنٹے قبل

سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے سسٹم شروع کیا ہے ، وزیر خزانہ
- 9 گھنٹے قبل

گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 8 گھنٹے قبل