Advertisement
علاقائی

مبینہ زیادتی کیس، مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم سے انکار

لاہور: ملزم کاکہناہے کہ اس کے خلاف مدرسے کی انتظامیہ نے ساز ش کی۔پولیس زبردستی دباؤ میں لا کر اعترافی بیان لینا چاہتی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 29th 2021, 9:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کا کیس میں ملزم عزیز الرحمان پولیس کے جانب سے جمع کرائے گئے اعترافی بیان سے منحرف ہوگیا۔ مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جی  این این کے مطابق ؎ پولیس نے ملزم کا 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کےلیےعدالت پیش کیا ۔ملزم نے کمرہ عدالت میں اعتراف جرم کرنے انکار کردیا۔

عزیز الرحمان کا بیان میں کہنا ہے کہ پولیس زبردستی دباؤ میں لا کر اعترافی بیان لینا چاہتی ہے ۔ میرے خلاف مدرسے کی انتظامیہ نے سازش کی ہے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد کھوکھر کے روبرو ملزم نے بیان دیا۔

واضح رہے کہ ملزم مفتی عزیز الرحمان  پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے ۔ مفتی عزیزالرحمان کی طالبعلم سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صدرپولیس نے مفتی عزیزالرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔

طالب علم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا ۔ جبکہ ویڈیو سکینڈل منظر عام آنے پر جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کردی تھی ۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
Advertisement