- Home
- News
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
فائرنگ کا واقعہ پشاورمیں پشتہ خرہ کے علاقہ سفید ڈھیری میں پیش آیا جہاں سابقہ دشمنی کی بنا پر فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی،پولیس
پشاور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ۔
فائرنگ کا واقعہ پشاورمیں پشتہ خرہ کے علاقہ سفید ڈھیری میں پیش آیا جہاں سابقہ دشمنی کی بنا پر فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس کت نتیجے میں اعجاز ولد امین ، اسرار ولد یونس ، راجولی ولد رحمان ولی اور ذوالقرنین ولد حاجی واحد سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پشت خرہ سرکل محمد اشفاق خان ، ایس ایچ او شاکر آفریدی اور دیگر پولیس نفری نے فوری موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کوعلاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل
ملک کو پولیو وائرس فری بنانے کیلئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 9 گھنٹے قبل
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 12 گھنٹے قبل
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- 10 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 11 گھنٹے قبل