- Home
- News
ایران نے واٹس ایپ اور گوگل پلےپر عائد پابندی ختم کر دی
ایرانی صدر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس مقبول غیر ملکی پلیٹ فارمزپر پابندیاں ختم کرنے کے لیے اتفاق کر لیا گیا، ایرانی میڈیا
ایران نے انٹرنیٹ پابندیاں کم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے میٹا کے میسیجنگ پلیٹ فارم "واٹس ایپ" اور " گوگل پلے" پر عائد پابندی ختم کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے پاس دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی پر کچھ سخت ترین کنٹرول ہیں، لیکن ٹیکنالوجی کی معلومات رکھنے والے ایرانی شہری امریکی سوشل میڈیا ایپس جیسے فیس بک، ایکس اور یوٹیوب کو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی اینز) کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ”ارنا“ نے صدر مسعود پزشکیان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ مقبول غیر ملکی پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندیاں ختم کرنے کے لیے اتفاق کر لیا گیا۔
ارنا نے ایران کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ستار ہاشمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندیاں ختم کرنے کے لیے آج پہلا قدم اٹھایا گیا ہے۔ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔
ستمبر میں امریکا نے بگ ٹیک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان ممالک میں آن لائن سنسرشپ سے بچنے میں مدد کرے جو ایران سمیت انٹرنیٹ کو بہت زیادہ سنسر کرتے ہیں.
بلوچستان: سڑک کنارے بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی
- 14 منٹ قبل
شکار پور : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید
- 2 گھنٹے قبل
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں کاشکریہ اداکرینگے، شیخ وقاص اکرم
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت اقلیتوں کے حقوق کے لئے بھرپور کوشاں ہے، وزیر اطلاعات
- ایک گھنٹہ قبل
نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب
- 33 منٹ قبل
نواز شریف کی سالگرہ کے لیے 125 پاؤنڈ کا کیک جاتی امرا پہنچا دیاگیا
- 2 گھنٹے قبل