تفریح

بدو بدی گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2بھی ریلیز کر دیا

چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی2 کی ویڈیو بڑی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 17 hours ago پر Dec 26th 2024, 4:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بدو بدی گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2بھی ریلیز کر دیا

سوشل میڈیاپر اپنے انوکھے انداز اور بدوبدی گانےسے مشہور والے مزاحیہ سنگر چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2 گانا بھی ریلیز کر دیا۔
چاہت فتح علی خاں سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت اور گلوکار ہیں جنہوں نے پچھلے کچھ سالوں میں گانوں کے عجیب وغریب ری میک بنانے کی وجہ سے بین ااقوامی شہرت حاصل کی ہے۔ 
کچھ عرصہ قبل مزاحیہ گلوکارچاہت فتح علی خان نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی “بدو بدی 2 “کے نام سے گانے کا دوسرا ورژن ریلیز کریںگے۔
 اب کرسمس اور موسم سرما کی تعطیلات کے وقت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh_ali_khan)


انسٹاگرام پر شئیر کی گئی  ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ نئے سال کی خصوصی پیشکش، چاہت فتح علی خان نے اپنے مداحوں کے لیے نئے ماڈلز کے ساتھ اپنا نیا گانا ’بدو بدی 2‘ ریلیز کر دیا ہے۔
بدو بدی گانے کو انتہائی کم معیار کے ماحول میں فلمایا گیا ہے۔بدو بدی کے گانے کی  ویڈیوبرعکس اس میں چاہت کو کچھ بولڈ رقاصوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
چاہت فتح علی خان کے اس نئے گانے کےبول  بھی پرانے گانے سےکافی مختلف ہیں۔ اس نئے گانے کے لیے بھارتی نژاد برطانوی گلوکار و پاپ سینسیشن جونی زی عرف تاز کے 90 کی دہائی کا مشہور گانا ’نچاں گے ساری رات سونیا وے‘ کے بول منتخب کیے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی2 کی ویڈیو بڑی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔