- Home
- News
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے موبائل ایپ ”پاک حج 2025“ بنا دی
عازمین اب گھر بیٹھے حج درخواست نمبر اور شناختی کارڈ نمبرکے ذریعے ’’پاک حج 2025‘‘ موبائل ایپ سے معلومات و رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں،ترجمان
اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے حج 2025کے سرکاری سکیم کے تتحت کامیاب درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی معلومات اوررہنمائی کےلئے ’’پاک حج 2025‘‘ موبائل ایپ ڈائون لوڈ کریں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ حج 2025کے تمام عازمین اب گھر بیٹھے حج درخواست نمبر اور شناختی کارڈ نمبرکے ذریعے ’’پاک حج 2025‘‘ موبائل ایپ سے معلومات و رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق عازمین حج کواس موبائل ایپ کےذریعے انہیں ان کی حج پروازسمیت ہر قسم کی معلومات حاصل کرنے میں آسانی رہے گی اور انہیں اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کے کسی دفتر یا ٹیلی فون سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی درپیش مشکلا ت کے حل کےلئے وزارت مذہبی امور سے رجوع کیا جاسکتا ہے جہاں پرحج انتظامات سے متعلق عملہ ان کی رہنمائی کےلئے مصرو ف عمل ہے۔
شدید دھند کےباعث ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
سندھی زبان کے نامور شاعر شیخ ایاز کو دنیا چھوڑے 26 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل
سلمان خان نے فلم سکندکا ٹیزر ملتوی کر دیا، مگر کیوں؟
- ایک گھنٹہ قبل
مراکش میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 69 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کا اووربلنگ اور بجلی چوری میں ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
- 17 منٹ قبل
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ حرکت،غزہ میں کمال عدوان اسپتال کو آگ لگا دی،بمباری سے50 فلسطینی شہید
- 26 منٹ قبل