پنجاب میں دھند کا راج ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند کر دی گئی
موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، ترجمان
پنجاب میں دھند کا راج ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بندکر دی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔
موٹروے ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، موٹروے ایم 3 پر فیض پور سے ننکانہ تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کردی گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
دوسری طرف ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے،بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، ہر طرف حسین مناظر نظر آنے لگے۔
گزشتہ روز سے سکردو میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے چلا گیا، برفباری کے باعث استور کے علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا، وادی نیلم میں برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی۔
آزاد کشمیر کے علاقے وادی لیپا میں خون جما دینے والی سردی سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے، لہہ میں درجہ حرارت منفی 13 کو چھو گیا، گوپس منفی 10، سکردو میں پارا منفی 9 ریکارڈ کیا گیا۔گلگت منفی 7، استور اور ہنزہ میں پارا منفی 6 تک گر گیا، کالام اور قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان ٹیم کے لیے بُری خبر، اوپنر صائم ایوب6ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر
- 2 hours ago
کرم امن معاہدے کےبعد پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لیکر ٹل سے پاراچنار روانہ
- 3 hours ago
صدر مملکت ،وزیر اعظم،وزیر داخلہ اور دیگر کی لوئر کرم میں سرکاری قافلےپر فائرنگ کی شدید مذمت
- 4 minutes ago
نیویارک کی عدالت کا نو منتخب امریکی صدرٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہوکر سزا سننے کا حکم
- 2 hours ago
شاری بلوچ،بلوچستان میں دہشت گردوں کی خواتین کے استحصال کی ہولناک مثال
- 2 hours ago
لوئر کرم:ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کا واقعہ، پاراچنار کو جانے والےامدادی سامان کے قافلے کی کرم روانگی مؤخر
- 2 hours ago