ٹیکنالوجی

پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے ، وزیر اعظم

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا اور اس راستے پر چل کر ہم نے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 31st 2024, 9:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان  ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک عظیم موقع ہے جس دن سے ملک میں معاشی استحکام کے لئے اہم اقدامات کا آغاز ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر عوام کی حمایت اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب انہوں نے حکومت سنبھالی تھی، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا تھا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت نے چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا اور اس راستے پر چل کر ہم نے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی خاطر کئی خطوط لکھے گئے تھے تاکہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کو کم کیا جا سکے، لیکن ان چیلنجز کے باوجود ملک نے معاشی استحکام حاصل کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں۔” تاہم، انہوں نے تسلیم کیا کہ کرپشن اور حکومتی اداروں کے ناقص انتظامات کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ “ماضی کے تجربات سے سبق سیکھ کر ہمیں یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، اور ہمیں مستقبل میں اقتصادی خودمختاری کی جانب بڑھنا ہے۔