بلوچ کالونی پل کے نیچے ہونے والے دھرنے کے باعث شارع فیصل کا ایک ٹریک بند ہوگیا، جس سے بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔
کراچی میں گزشتہ کئی روز سے دھرنوں کا راج ہے، آج مزید 60 مقامات پر دھرنے دیے گئے، چند ہزار مظاہرین کی وجہ سے لاکھوں شہری رُل گئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعت کے احتجاجی دھرنوں کے باعث شہر میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ دھرنے لسبیلہ چوک، اورنگی اسلام چوک، ناگن چورنگی اور کورنگی 5 سمیت متعدد مقامات پر دیے گئے، جس سے شہر کی ٹریفک متاثر ہوئی۔
مذہبی جماعت کے کارکنان نے صفورا گوٹھ کے قریب بھی احتجاج کیا، جس کے باعث اس علاقے کی ٹریفک متاثر ہوئی۔
اسی طرح، بلوچ کالونی پل کے نیچے ہونے والے دھرنے کے باعث شارع فیصل کا ایک ٹریک بند ہوگیا، جس سے بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔
شیرشاہ کے علاقے میں بھی احتجاج کیا گیا، جس کے باعث گلبائی سے شیرشاہ تک شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
اس کے علاوہ، بلوچ پل سے کارساز تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ملیر قائدآباد مرغی خانہ، برنس روڈ اور تیسر ٹاؤن روڈ پر بھی دھرنوں کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔
کراچی کے دیگر علاقوں جیسے کہ شاہ فیصل کالونی اور اسٹار گیٹ پر دھرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے مظاہرین کو روکا۔
شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی، بشمول حسن اسکوائر، عیسیٰ نگری، عوامی مرکز اور یونیورسٹی روڈ، جہاں گاڑیوں کی روانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ کورنگی ایکسپریس وے، قیوم آباد اور کورنگی ندی پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھا۔
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- 14 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات
- 11 گھنٹے قبل
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب
- 2 گھنٹے قبل
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 34 منٹ قبل
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 27 منٹ قبل
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا
- 14 گھنٹے قبل