پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

یکم رجب المرجب 1446 ہجری 2 جنوری کو ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 6:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا،یکم رجب المرجب 1446 ہجری 2 جنوری کو ہوگی۔
رجب کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے بعد مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا پاکستان کے اکثر اور بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ علاقوں میں مطلع صاف رہا۔
واضح رہے کہ رجب اسلامی سال کا 7 واں مہینہ ہے جس کے آغاز کے بعد سے ماہ رمضان میں صرف 2 ماہ باقی ہیں۔