گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مچل روڈی نے ایک ساتھ 38 کتوں کے ساتھ چہل قدمی کر کے ایک دنیا میں منفرد عالمی اپنے نام کیا ہے
دنیا میں آپ نے بہت سے لوگ دیکھے ہوں گے جن کو طرح طرح کے جانور پالنے کا شوق ہوتاہے ،وہ لوگ نہ صرف جانوروں سے محبت اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں بلکہ دیگر لوگوں کو بھی اس حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک شخص مچل روڈی کے متعلق بتاتے ہیں جسے کتوں سے بے پناہ محبت ہے اور اس نے مختلف نسل کے 38 کتے پال رکھے ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مچل روڈی نے ایک ساتھ 38 کتوں کے ساتھ چہل قدمی کر کے ایک دنیا میں منفرد عالمی اپنے نام کیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ریکارڈ توڑنے کے لئے مچل روڈی کو کتوں کے ساتھ ایک کلومیٹر تک پیدل چلنا پڑا جس میں وہ کامیاب ہوا۔
مچل روڈی نے یہ تمام کتے ریسکیو کئے ہیں جنہیں کاٹ کر گوشت فروخت کیا جانا تھا اور انہیں ایک شیلٹر نے گود لینے کیلئے رکھا تھا۔مچل روڈی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ یہ وہ کتے ہیں جنہیں KK9R سمیت کوریا کی ایجنسیوں نے بھی ریسکیو کیا ہے، یہ جانور اچھے گھر کے مستحق ہیں، انہیں محبت کی ضرورت ہے۔
مچل روڈی نے مزید کہا کہ ایک ساتھ کتوں کو ٹہلانے کا یہ خیال ایک مہم سے متاثر ہو کر آیا تھا جس کا مقصد تھا کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کتوں کو گود لیا جا سکے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق رواں سال جنوری میں جنوبی کوریا میں کتوں کے گوشت پر پابندی کا بل پاس کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا
- ایک گھنٹہ قبل
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 2 گھنٹے قبل
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 2 گھنٹے قبل
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- 3 گھنٹے قبل