Advertisement

بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی

جمائما کیپ ٹاؤن میں لائن ہیڈ نامی چوٹی تک مہم کے دوران پھسل گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jan 7th 2025, 8:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی

بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہو گئیں، اس حوالے سے انہوں نے انسٹا گرام پر تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

ان کے فلم پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ وہ کیپ ٹاؤن میں لائن ہیڈ نامی چوٹی تک مہم کے دوران پھسل گئیں جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال داخل کرایا گیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ کو وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا گیا۔ 

جمائما اپنے2 بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پزیر ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقا میں تھیں۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں کیپ ٹاؤن میں تہوار کا وقفہ کے نام سے پوسٹ بھی کی۔

Advertisement