Advertisement

ملک بھرمیں کڑاکے کی سردی ، بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ

قلات میں درجہ حرارت منفی 10، زیارت میں منفی 9، گوپس اور کوئٹہ میں پارا منفی 7 کو چھو گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jan 7th 2025, 9:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھرمیں کڑاکے کی سردی ، بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ

ملک بھرمیں کڑاکے کی سردی ، بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پارا نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، دریا، آبشاریں اور جھیلیں جم گئیں۔

شدید سردی اور برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔

وادی نیلم میں شدید بارش اور برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، قلات میں درجہ حرارت منفی 10، زیارت میں منفی 9، گوپس اور کوئٹہ میں پارا منفی 7 کو چھو گیا جبکہ لہہ منفی 5 اور استور میں درجہ حرارت منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حالیہ برفباری کے بعد بالائی علاقوں کی شاہراہوں پر پھسلن ہونے لگی، مقامی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement