کوشش ہے چین سے کینسر کےعلاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان لائیں، مریم نواز شریف

.jpg&w=3840&q=75)
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کہا کہ مریضوں کو اسپتالوں میں 90 فیصد مفت ادویات دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے، چیلنجز بہت زیادہ ہیں اور ہم عوامی کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں لوگوں کو مفت ادویات بند کر دی گئی تھیں۔ لیکن ہم نے شہباز شریف کی روایت کو دوبارہ زندہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ میں خود مریضوں سے پوچھتی ہوں کہ دوائیاں فری مل رہی ہیں یا نہیں۔؟
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی زندگی میں خدمت کے علاوہ کوئی کام نہیں۔ لیکن ہم سب اپنا کوئی کام خدمت اور فرض سمجھ کر نہیں کرتے بلکہ وقت گزار کر چلے جاتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کاکہنا تھا کہ پنجاب میں بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے، کوشش ہے چین سے کینسر کےعلاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان لائیں، ہسپتالوں میں ڈائلائسسز کی سہولتیں بڑھا رہے ہیں، ایئر ایمبولینس کے ذریعے اب تک50 مریضوں کومنتقل کیا گیا ، چلڈرن ہارٹ سرجری کارڈ کے ذریعے700سے زائد بچوں کا علاج ہو چکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے آرہی ہوں، پنجاب کے سرحدی علاقوں پر دراندازی کا بہت بڑا خطرہ ہے جو ایک بہت بڑا چیلنج ہے، ان کا کہنا تھاکہ ہرہسپتال میں ہیلپ ڈیسک قائم کردیئےہیں، آبادی بڑھنے سے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے، ہسپتالوں میں انسولین کی دستیابی کویقینی بنایا ہے، ہسپتالوں میں شکایات کے ازالے کے لیے شکایات ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، موبائل ہیلتھ کلینکس موثرانداز میں کام کر رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کی سکیورٹی بھی آؤٹ سورس کی جارہی ہے،جبکہ ہسپتالوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے موبائل یونٹس لارہے ہیں،مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال بنایا جائے گا، کارڈیالوجی ہسپتال چھوٹا مریض بہت زیادہ ہیں،لاہور کارڈیالوجی میں دنیا کی بہترین مشینری لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کے دورے پر گئی تو وہاں سب سے زیادہ طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی، چین کا دورہ بہت مفید رہا، چین نے کینسر کا علاج نکالا ہے جس سے ٹیومر کو فریز کردیا جاتا ہے،بہت جلد انسولین کی بھی مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرا دی جائے گی ،ادویات نہ ملنے کی صورت میں مریض ہیلپ ڈیسک پر شکایات کرسکیں گے،مریم نواز نے کہا کہ اس ماہ1250بی ایچ یوزکی تزئین وآرائش کر دیں گے، پاکستان کےپہلےسرکاری کینسرہسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، کوشش ہو گی کینسر کے علاج کیلئے چین سے معاونت لی جائے ، تبدیلی ایک دن میں نہیں آتی ، آہستہ آہستہ بہتری لا رہے ہیں۔

صحافی مشرف زیدی عالمی میڈیا کیلئے وزیراعظم کے ترجمان مقرر
- 11 hours ago

افغانستان، بھارت کی جنگ لڑ رہا ہے،اگر باز نہ آیا تو اس کا انجام زیادہ برا ہوگا،رانا تنویر حسین
- 14 hours ago

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ فائنل : بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 299 رنز کا ہدف
- 16 hours ago

ایران جوہری تنصیبات مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، صدر مسعود پزشکیان
- 12 hours ago

بھارت: پوجا سے واپس لوٹنے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ، 18 افرادجاں بحق
- 11 hours ago

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
- 15 hours ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 13 hours ago

صدر آصف علی زرداری4 تا 6 نومبر کو قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے
- 15 hours ago

ملک میں چینی بحران شدت اختیار کر گیا، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
- 17 hours ago

لیجنڈ اداکارعرفان کھوسٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ پروڈکشن کا آغاز کر دیا،شوبز شخصیات کی شرکت
- 16 hours ago
تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
- 16 hours ago

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی ساتھیوں سمیت ہسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
- 10 hours ago












