ثناء خان کے بڑے بیٹے کا نام طارق جمیل ہے جس کی وجہ سے مداحوں نے چھوٹے بیٹے کے نام کے لیے دلچسپ تجاویز دیں


سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
ثناء خان نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ 5 جنوری 2025ء (5 رجب 1446 ہجری) کو ان کے ہاں ایک ننھے شہزادے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ویڈیو میں یہ پیغام بھی تھا کہ اللہ ہمیں اس بچے کی اچھی پرورش کرنے کی توفیق دے تاکہ یہ اللہ کا تابع دار بندہ بنے۔
ثناء خان کے بڑے بیٹے کا نام طارق جمیل ہے جس کی وجہ سے مداحوں نے چھوٹے بیٹے کے نام کے لیے دلچسپ تجاویز دیں۔ ایک مداح نے کمنٹس میں لکھا "اب چھوٹے کا نام طارق مسعود رکھ لیں" جبکہ کسی نے کہا "اس بچے کا نام مفتی مینک رکھ دیں۔
مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں اور مبارکبادوں کے ساتھ اس بچے کے نام کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ ثناء خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا اللہ ہمیں ہر چیز صحیح وقت پر عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 21 minutes ago

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 30 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 hours ago

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 hours ago

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 hours ago
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 hours ago

سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار
- 11 hours ago
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 hours ago

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 11 minutes ago

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 2 minutes ago

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 hours ago