پشاور : پشاورمیں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔

جی این این کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے لئے960سنٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔ ترجمان پشاور بورڈ کے مطابق امتحانات میں کل 2لاکھ87ہزار432طلباء وطلبات حصہ لے رہے ہیں، میٹرک امتحانات میں1لاکھ70ہزار641طلبہ حصہ لیں گے۔
ترجمان پشاور بورڈ کاکہنا ہے کہ انٹر امتحانات میں 1لاکھ16ہزار791طلبہ حصہ لے رہے ہیں،امتحانی ہالز میں اساتذہ کی ڈیوٹیوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیاہے۔ پشاور میں تمام امتحانات ایس اوپیز کے تحت کرائے جائیں گے۔
خیال رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ اس بارصوبوں کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات لازمی لینے پر اتفاق ہوا ہے جس میں طلباء کے امتحانات صرف منتخب کیے گئے مضامین کا لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ نویں اور دسویں کے صرف چار مضامین کے امتحانات ہوں گے گیارہویں اور بارہویں کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔

اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

انسٹاگرام کا نیا فیچر "Picks" آزمائشی مرحلے میں مشترکہ دلچسپیوں پر مبنی رابطے کا نیا انداز
- 12 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 12.84 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 14 گھنٹے قبل

جشنِ معرکۂ حق: اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری
- 12 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: یومِ آزادی اشتہار میں قائداعظم کی تصویر غائب ہونے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 14 گھنٹے قبل

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا عالمی ریکارڈ: 14 ٹاوی سرجریز کے ذریعے دل کے والو کی تبدیلی
- 12 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، ایک دن میں 49 فلسطینی شہید
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کو فوری امداد کی ہدایت، سیلابی تباہی پر ہنگامی اجلاس
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب، خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز
- 12 گھنٹے قبل

دریائے سوات میں پھنسے 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
- 14 گھنٹے قبل