Advertisement
علاقائی

کوشش ہے کہ جو بھی مسئلہ میرے پاس آئے اس کو حل کروں، چیف جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 10th 2025, 8:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوشش  ہے کہ جو بھی مسئلہ میرے پاس آئے  اس کو حل کروں، چیف جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کو ویب سائٹ کے فیچرز سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویب سائٹ میں کیسز اور ججمنٹس کی تلاش کے لیے خصوصی فیچرز ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے تمام عبوری حکم نامے بھی ایک کِلک پر دستیاب ہوں گے، کیسز کی تلاش ایف آئی آر نمبر کے اندراج سے بھی ممکن ہو گی۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سینٹرل لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش رہی ہے کہ آپ جو بھی مسئلہ لے کر آئیں اس کو حل کروں۔جتنا ہو سکا مسائل حل کروں گا۔ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی ویب سائٹ لانچ کر دی گئی ہے جس کا سائلین کو فائدہ ہو گا، اس ویب سائٹ سے اوور سیز درخواست گزاروں کو ریلیف ملے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ دستیاب تھی مگر ڈسٹرکٹ کورٹس کی نہیں تھی، ایک سال میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے 1 لاکھ 19 ہزار کیسز نمٹائے۔ ہم نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے نامزدگیاں کی ہیں، ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں جلد تعیناتیاں ہوں گی اور جلد اچھی خبر ملے گی۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
Advertisement