Advertisement

لکی مروت :جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

پولیس حکام کے مطابق جرگے میں شریک افراد کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 10 2025، 10:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لکی مروت :جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

لکی مروت :صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جائیداد کے تنازع پر جرگے میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ  5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق لکی مروت میں گنڈی چوک کے قریب مقامی ہوٹل میں جائیداد کے تنازع پر جرگے کے دوران فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اور ریسکیو افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹز اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جرگے میں شریک افراد کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے ۔
 پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفشیش شروع کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement