لاہور : ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیےایک اور انقلابی قدم، بائیکرز کیلئے الگ راستہ مختص
پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے


لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور حادثات سے بچاؤ کے لیےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک اور انقلابی قدم کے تحت سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص کر دیا گیا۔
شہر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستہ مختص کر دیا گیا ہے، اس اقدام سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہو گی۔
پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے، 10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔
جبکہ اس کے بعد مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آپریشن سیندور میں بھارت کا منہ کالا کیا تو وہ خطے میں دہشت گردی کو ہوا دینے لگ گیا، آئی ایس پی آر
- 18 hours ago

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت روک دی
- 16 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں
- 19 hours ago

زرعی شعبے کی اصلاحات ، کسانوں کو عالمی سطح پر رائج اطوار سے متعارف کرانا اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم
- 19 hours ago

گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا
- 15 hours ago
شہریوں کیلئے خوشخبری: حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان
- 16 hours ago

کسی کی سیاست پاکستان سےبڑھ کرنہیں،ماضی میں ایک لیڈراپنی جماعت کو آمرکی طرح چلاتا رہا،ترجمان پاک فوج
- 18 hours ago

ماڈل و اداکارہ ثنا خان کی لاہور میں سالگرہ پارٹی،شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
- 19 hours ago

پاکستان نے وینزویلا میں امریکی کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا
- 19 hours ago

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 13 hours ago

سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث فریکچر کا شکار، اسپتال منتقل
- 17 hours ago

مہنگا سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 hours ago















