پنجاب حکومت کا لاہور میں رواں ماہ کے آخر تک 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کی بڑے شہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت


لاہور میں رواں ماہ کے آخر تک دھوئیں سے پاک 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔
سینیٸرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کے ساتویں جائزہ اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے بڑے شہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی تھی۔
فیصلہ کیا گیا کہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا۔
اجلاس میں 27 وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی اور جاری اسکیموں سمیت نئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ، معدنیات، ماہی گیری، ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ، لیبر، لاٸیو اسٹاک، اوقاف، کموڈیٹیز مینجمنٹ کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا۔
اسکے علاوہ داخلہ، پولیس، جیل خانہ جات، ہاٸیکورٹ، قانون و انصاف، خواتین اور تمام طبقات کے انسانی حقوق کا تحفظ اور ترقی، سماجی بہبود کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ آف ریونیو، خزانہ، زکوۃ و عشر، ایس اینڈ جی ڈی، تعمیرات ومواصلات، پنجاب اسمبلی، آرکائیوز اینڈ لاٸیبریریز، ہاٸر ایجوکیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے محکموں کی سالانہ ترقیاتی اسکیموں کا بھی جاٸزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 15 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز 19 فروری تک مکمل ہو جائیں گے۔
کالا شاہ کاکو جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 42 ملین روپے کے اضافی فنڈز منظور کیے گئے جبکہ 261 ٹن لوہے کے ذخائر کی ترقی کے لیے 500 ملین اضافی فنڈز کی منظوری پر غور کیا گیا۔
سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ ہزار ایکڑ پر شرمپ فارمنگ منصوبے کی میپنگ مکمل کی جائے جبکہ چھانگا مانگا کے جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے جبکہ لاہور میں ماڈل فش مارکیٹ کی فزیبلٹی اسٹڈی جلد مکمل کی جائے۔ ٹھوکر لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کلائمیٹ آبزرویٹری بننے سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 6 منٹ قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 15 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 10 منٹ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل