جی این این سوشل

تجارت

رواں مالی سال کے 337 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سے 300 ارب خرچ کیے جاسکے

لاہور : رواں مالی سال کے337ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سے 300ارب خرچ کیے جاچکے ہیں۔ جون کے ماہ میں جاری کیے گئے 100فیصد فنڈز خرچ کیے جا چکے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رواں مالی سال کے 337 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سے 300 ارب خرچ کیے جاسکے
رواں مالی سال کے 337 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سے 300 ارب خرچ کیے جاسکے

تفصیلات کے مطابق جاری ترقیاتی سکیموں کے لیے مختص فنڈز  فنڈز آ ئند ہ دو دن میں جاری کر دئیے جائیں گے جو ترقیاتی سکیموں کے بروقت آغاز اور تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور قدرپیمائی کے لیے موثر میکانزم وضع کیا جا رہا ہے۔ قدر پیمائی  کے نظام میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی کی خدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کی کامیابی کے لیے ڈسٹرکٹ کمشنرز کو متحرک کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے سربراہان ماہانہ بنیادوں پر منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے تاکہ درپیش مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار  وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے آ ج پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے مالی سال 2021-22کے ترقیاتی پروگرام پر تیز رفتار اور موثر عمل درآمد کے لیے مجوزہ پلان میں ہر مرحلہ کے لیے ٹائم لائن کا تعین کر دیا گیا ہے تمام متعلقہ ادارے ٹائم لائن کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ منصوبہ جات کی نگرانی اور قدرپیمائی کے لیے جامع پالیسی ترتیب دی گئی ہے جو کابینہ سے منظوری کے بعد جلد متعارف کروادی جائے گی۔ سیکرٹری خزانہ افتخار  علی ساہو

 اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عمران سکندر نے اجلاس کو سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے لیے ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ کے دوران مجوزہ ٹائم لائنز اور مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن سسٹم کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

 چیف سیکریٹری پنجاب نے ترقیاتی کاموں کے لیے معیاری کنٹریکٹرز کے انتخاب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکموں کو ہدایت کی کہ فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں کے آ غاز کو یقینی سیکرٹری فنانس نے اجلاس کو بتایا کہ  ترقیاتی سکیموں کے لیے 100فیصد فنڈز کے اجراء کے ساتھ ایم آ ر ایس ریٹس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تحت کنسلٹنس کی پری کوالیفیکشن کا آ غاز کیا جا چکا ہے۔ مالی سال کے پہلے عشرے میں پری کوالیفیکشن کی فہرست کا نوٹیفکیشن کر دیا جائے گا۔

پاکستان

فارم 47 پر آئی غیر جمہوری حکومت آئینی ترامیم سے آئین کو تباہ کر رہی ہے، علی امین گنڈاپور

جہاں ہمیں احتجاج کےلئے جانے کا حکم ملے گا، ہم جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فارم 47 پر آئی غیر جمہوری حکومت آئینی ترامیم سے آئین کو تباہ کر رہی ہے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ فارم 47 پر آئی غیر جمہوری حکومت آئینی ترامیم سے آئین کو تباہ کر رہی ہے، جہاں ہمیں احتجاج کےلئے جانے کا حکم ملے گا، ہم جائیں گے، یہ آنسو گیس کے ساتھ اب گولیاں چلانے لگ گئے ہیں، یہ گولیاں ہمیں لیٹ کر سکتی ہیں لیکن مقصد سے ہٹا نہیں سکتی، گولیاں، آنسو گیس اور تشدد ہمیں مقصد سے نہیں ہٹا سکتا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا شور بتاتا ہے کہ انہیں ہمارے آنے سے تکلیف ہوئی ہے، انہیں بہت ٹف ٹائم دینے والا ہوں، فارم 47 والوں سے جان نہ چھوٹی تو انہیں چھوڑونگا نہیں، ہم عاجز لوگ ہیں ،حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دلوں میں چوری رکھنے والے ڈر رہے ہیں، انہیں پتا ہے ان کا وقت قریب آگیا ہے ، ہم ایک ایسا نظام لانے والے ہیں جس میں پبلک سیفٹی پروٹیکشن لازمی ہوگی، قانون میں رہ کر ہی کوئی کارروائی کرسکتا ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ جلسے کیلئے این او سی دے کر بھی جو حال کرتے ہیں وہ آپ نے دیکھا ہے، یہ فارم 47 پر آئی ہوئی حکومتیں ہیں، یہ پاکستان کی جمہوریت کا نقصان نہیں کررہے بلکہ انہوں نے ملک سے جمہوریت کو ختم ہی کردیا ہے، ہم پرامن احتجاج کریں گے، جہاں جہاں حکم ملا ہے وہاں جائیں گے، کردار ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ گولیاں ،آنسو گیس اور تشدد ہمیں اپنے مقصد سے ہٹا نہیں سکتا، پاکستان میں جمہوریت ہمارا نظریہ ہے، بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل میں ہیں ،ان پر کوئی کیس نہیں، ہماری پارٹی کی خواتین جیل میں ہیں، ہم اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں ڈنکے کی چوٹ پر سرکاری مشینری استعمال کروں گا کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، اگر میں جلسے میں بی آر ٹی بسیں لے کر جاتا تو یہ لوگ کہتے کہ صوبے کے وسائل استعمال ہورہے ہیں، میں اپنے ساتھ پرائیویٹ گاڑیاں اور ذاتی گاڑیاں لے کر جاتا ہوں، گاڑیوں میں پٹرول اور ڈیزل جیب سے ڈلواتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ مولانا صاحب آپ نے بہت دیر کردی، آپ کے دلوں میں جو راز ہیں وہ بتادیں ، مولانا صاحب آپ نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی حکومت امریکا کے کہنے پر گرائی، مولانا صاحب آج مان گئے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے، ستمبر میں گھریلو سلنڈر 2 ہزار 879 روپے 10 پیسے کا تھا، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 بجکر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ رات 2 بجکر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا جبکہ سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب اور شمالی امریکہ ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا جبکہ سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 51 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 بجکر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ رات 2 بجکر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll