ماہ دسمبر میں ایک سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں راہگیروں کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے تھے

برلن:جرمنی میں چاقو بردار شخص نے حملہ کرتے ہوئے دو سالہ بچے اور ایک شخص کو ہلاک کر دیا، جبکہ چاقو حملے میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاقو حملے کا واقعہ جرمنی کے شہر اسکافنبرگ کے ایک پارک میں پیش آیا جہاں ایک چاقو بردار شخص نے بچوں پر حملہ کردیا،جس کےنتیجے میں 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں ایک 41 سالہ شخص بھی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر پارک سے چھلانگ لگائی اور ریل کی پٹریوں پر بھاگنے لگا جس کے باعث اسکافنبرگ میں ٹرین سروس مختصر طور پر معطل کر دی گئی،جس کوبعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد حملہ آور کو حراست میں لے لیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست شہری افغان باشندہ ہے اور تارکین وطن کی حیثیت سے پناہ گزین کیمپ میں رہ رہا تھا،علاوہ ازاں پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جسے بطور گواہ پیش کیا جائے گا تاہم فوری طور پر ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ وہ حملہ آور کا ساتھی تھا۔
مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے ماہ دسمبر میں ایک سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں راہگیروں کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے تھے۔
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 10 hours ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 days ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 days ago
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 8 hours ago

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- a day ago
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 8 hours ago

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 11 hours ago
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- a day ago

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- a day ago

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 10 hours ago

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 days ago

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 days ago











