Advertisement
علاقائی

پاکستان تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

عاطف خان اور ارباب شیر علی کو بھی اہم ذمہ داریاں ملیں گی،پارٹی ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 26th 2025, 11:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

پشاور: چئیرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر کے صوبائی صدر بننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان اور ارباب شیر علی کو بھی اہم ذمہ داریاں ملیں گی جبکہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں بانی پی ٹی آئی نےعلی امین گنڈا پور سے کے پی کی صدارت لیکر جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔
اس حوالے سے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement