جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی سمیت 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، پولیس


ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے باؤزر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی باؤزر میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور باؤزر پھٹنے سے ٹکڑے قریبی آبادی پر جا گرے۔ کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ بجھا دی گئی ، آگ بجھانے میں 10سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا اور فوم بھی استعمال کی گئی ۔
سی پی او ملتان صادق علی کاکہنا ہے کہ گیس باؤزر دھماکے میں کئی مکانات تباہ اور جانور جھلس کر ہلاک ہوئے۔ ایل پی جی باؤزر سے گیس کا اخراج جاری ہے، علاقےکو خالی کرالیا ہے ، باؤزر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے ، 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی سمیت 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ جائے حادثہ اور اطراف میں بجلی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی جبکہ ملتان مظفرگڑھ روڈ کو اب ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 10 hours ago
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 5 hours ago

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 15 hours ago

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 12 hours ago

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 14 hours ago

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 13 hours ago

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 14 hours ago
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- 5 hours ago

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
- 10 hours ago

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 13 hours ago

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 15 hours ago
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 12 hours ago