Advertisement

سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، ترجمان موٹروے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jan 27th 2025, 2:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات کو اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کرنا چاہیے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔

موٹروے پولیس نے تیز رفتاری سے پرہیز کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ عوام کو معلومات اور مدد فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

Advertisement
امریکا اور پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ،  جمعہ کو پاکستانی رہنما سے  اہم  ملاقات

امریکا اور پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے اہم ملاقات

  • 3 گھنٹے قبل
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں

  • ایک گھنٹہ قبل
امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی  اوباما پر شدید تنقید

امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی اوباما پر شدید تنقید

  • 2 گھنٹے قبل
مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں  موسلادھار بارش

مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

  • 4 گھنٹے قبل
ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر42 پولیس اہلکاروں   معطل

ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر42 پولیس اہلکاروں  معطل

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان شاہینز کا دورہ انگلیڈ کا فاتحانہ آغاز، کاؤنٹی الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست

پاکستان شاہینز کا دورہ انگلیڈ کا فاتحانہ آغاز، کاؤنٹی الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست

  • 4 گھنٹے قبل
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر امریکا نے یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کردیا

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر امریکا نے یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کردیا

  • 4 گھنٹے قبل
حکومتِ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 ارب  ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لیا

حکومتِ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لیا

  • 2 گھنٹے قبل
کراچی:نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5  بچوں کی پیدائش

کراچی:نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5  بچوں کی پیدائش

  • 36 منٹ قبل
برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  • 3 گھنٹے قبل
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے

سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے

  • 12 گھنٹے قبل
چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وباء پھوٹنے کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا

چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وباء پھوٹنے کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا

  • 19 منٹ قبل
Advertisement