ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر19.16ارب ڈالر ہو گئے ہیں ،گورنراسٹیٹ بنک


کراچی:اسٹیٹ بینک نے شرح سود میںمزید کمی کا اعلان کر دیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے پیر کو نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد معیشت میں استحکام لانا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے اعلان کیا کہ شرح سود میں مزید ایک فیصد تک کمی کی جا رہی ہیے۔
گورنر کے اعلان کے بعد شرح سود 13 فیصد سے کم ہو کر12 فیصد ہو گیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں کمی متوقع ہوئی ہےجو کہ مئی 2023 میں 38 فیصد تھی جو کم ہوکر 4.1 فیصد رہی، جنوری میں مہنگائی مذید کم ہوگی۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے مثبت ہے اور مہنگائی میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے ،جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر19.16ارب ڈالر ہو گئے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اشاریے بہتر ہونے کے باوجود بھی ہمیں خاطر خواہ چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا ورکرز ترسیلات اور برآمدات کے نمبر اچھے ہیں، ،انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ سر پلس میں رہا۔
انہوںنے کہا کہ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور معیشت میں بہتری آئے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 14 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 14 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 11 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 11 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 9 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 14 hours ago






