حیدرآباد: جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کیلئے ایک مہلک بیماری ہے، ہم اس حکومت کو این آر او نہیں دیں گے۔

حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتےہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عظیم الشان جلسےپرحیدرآبادکےعوام کومبارکبادپیش کرتاہوں،جمہوریت کواصل شکل میں بحال کرنےکیلئےنکلےہیں،حکومتیں دھاندلی سےنہیں،عوام کےووٹ سےبنتی ہیں،جب تک ان نااہلوں کونکال باہرنہیں پھینکیں گے،عمران خان ملک کیلئے ایک مہلک بیماری ہے، ہم اس حکومت کو این آر او نہیں دیں گے،عمران خان تم ہمارا احتساب نہیں کرسکتے کیوں کہ تم اب ہمارے احتساب کے شکنجے میں ہو، پہلےخودکوچھڑاوَپھرہمارےاحتساب کی بات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس ان کے اپنے بانی ارکان نے کیا ہے،اب یہ لوگ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کامنصوبہ بنارہےہیں،بیلٹ ہمیشہ خفیہ ہواکرتاہے،ہاتھ اٹھاکرووٹ دینےکےحق میں نہیں، اس مسئلےپرعدالت خودکوفریق نہ بنائے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےکہاہےکہ آپ کی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے،اس حکومت نے ملک کو اندھیروں کی جانب دھکیل دیا ہے،اس حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،ہم اپنے اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے،پی ڈی ایم کی تحریک اپنی منزل کوپہنچےگی،یہ تحریک اپنی منزل کوپہنچےگی،ہمارےکارکن تھکنےوالےنہیں،ہم تھکنےوالےلوگ نہیں،تحریکیں حوصلےکےساتھ چلتی ہیں،یہ حکمران ناجائز،چوردروازےسےاقتدارمیں آئے،جب تک ان نااہلوں کونہیں نکالیں گےاس وقت تک چین سےنہیں بیٹھیں گے،ہم عوام کی جنگ لڑرہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سیاست میں 40 سال ہوگئےہیں،ہم پرائمری اسکول کےبچےنہیں آپ ہمیں الف ،ب پڑھائیں گے،اگرسیاست سیکھنی ہےتوہماری شاگردی اختیارکرنی پڑےگی،ہم نےکوئی کچی گولیاں نہیں کھائیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 2 دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 2 دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 21 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 2 دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 2 دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 21 گھنٹے قبل




.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)



