Advertisement
ٹیکنالوجی

جانیے چین نے مصنوعی ذہانت میں امریکہ کو کیسے شکست دی؟

صدر ٹرمپ کے قریبی دوست ایلون مسک سمیت مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں سرمایہ لگانے والوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 31st 2025, 2:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
جانیے چین نے مصنوعی ذہانت میں امریکہ کو کیسے شکست دی؟

امریکہ نے کئی سال کی مسلسل محنت سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجاد کر کے جو عظیم الشان سلطنت قائم کی تھی وہ بالآخر چین کے ہاتھوں زمین بوس ہو گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کے قریبی دوست ایلون مسک سمیت مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں سرمایہ لگانے والوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور انکے ہاتھوں سے سب کچھ مُٹھی میں بند ریت کی مانند پھسلتا چلا جارہا ہے۔ 
معروف لکھاری اور تجزیہ کار بلال غوری روزنامہ جنگ میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ بحث برسہا برس سے جاری تھی کہ چین بہت جلد امریکہ کو چاروں شانے چت کر کے دنیا کی عظیم ترین طاقت کا لقب اپنے نام کرلے گا۔ لیکن میں اس دعوے کے حوالے سے ابہام کا شکار رہا۔ میرا استدلال یہ تھا کہ چین نے معاشی میدان میں بہت ترقی کی ہے لیکن علم و فکر کے اعتبار سے ابھی چین بہت پیچھے ہے۔ میرا موقف یہی تھا کہ ایجادات اور نت نئی مصنوعات پر ابھی تک امریکہ کی ہی اجارہ داری ہے۔ بلا شبہ نقل کرنے میں چین نے منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ 
بلال غوری کے مطابق دنیا کا کوئی بھی ہتھیار، اوزار یا کھلونا ایک بار چین پہنچ جائے تو ہو بہو اس کی نقول باآسانی تیار ہو جاتی ہیں۔ مثلا ً اب آئی فون سمیت کئی مصنوعات کی پیداوار چین میں ہو رہی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا چین اس نوع کی حیران کن اشیاء نقل کیے بغیر متعارف کرواسکتا ہے؟ میرا خیال تھا کہ جب تک چین تخلیق کی طرف آگے نہیں بڑھتا تب تک یہ کہنا دشوار ہے کہ امریکہ سپر پاور کے ٹائٹل سے محروم ہو سکتا ہے۔
لیکن بلال غوری کا کہنا ہے کہ اب ایک ایسی پیشرفت ہوئی جس نے اس بحث کو ایک نیا رُخ دے دیا ہے۔ آج کل ہر طرف مصنوعی ذہانت کے چرچے ہیں۔ ایک دور میں فضائوں کو مسخر کرنے کی دوڑ شروع ہوئی، امریکہ اور روس کے درمیان خلائی مشن بھیجنے کا مقابلہ ہونے لگا پھر جوہری طاقت کے حصول کی لڑائی سامنے آئی اور اب مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ امریکہ مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں اس قدر آگے نکل چکا تھا کہ اس کا مقابلہ کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔ پھر صدر بائیڈن نے اس Chip چپ کی چین کو برآمد پر پابندی عائد کر دی جو چیٹ باٹ تیار کرنے کیلئے ناگزیر سمجھی جاتی ہیں۔ یہ چپ ایک امریکی کمپنی تیار کرتی ہے۔ 
جس طرح جوہری طاقت کے حصول کیلئے افزودہ یورینئم اور دیگر آلات پر پابندی لگا دی گئی تی، ،یہ بھی اسی طرح کا فیصلہ تھا۔ مگر نامساعد حالات کے باوجود چین نے تمام تر پابندیوں کے باوجود امریکہ کے مقابلے میں اپنا چیٹ باٹ Chat Bot تیار کرنے کے منصوبے پر کام جاری رکھا۔ جب چینی کمپنی بائدو Baidu گزشتہ برس اپنا پہلا چیٹ باٹ سامنے لائی تو دنیا بھر میں اس کا مذاق اُڑایا گیا کیونکہ یہ کسی لحاظ سے امریکی چیٹ باٹ کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ مگر چین میں مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں تحقیق کا سلسلہ جاری رہا۔ جس دن نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف لینا تھا، اسی روز یعنی 20 جنوری 2025ء کو چین نے اپنا چیٹ باٹ ’’ڈیپ سیک‘‘ Deep Seek متعارف کروا دیا۔ اس چیٹ باٹ کی خاص بات یہ تھی کہ اسے محدود وسائل کے ساتھ تیار کیا گیا مگر یہ مہنگے ترین چیٹ باٹس کے مقابلے میں زیادہ بہتر کاکردگی کا حامل ہے۔ 
بلال غوری بتاتے ہیں کہ مثال کے طور پر امریکی چیٹ جی پی ٹی کی تیاری پر 100ملین ڈالر خرچ ہوئے جبکہ چین نے 6 ملین ڈالر سے بھی کم بجٹ میں ڈیپ سیک تیار کر لیا۔ چین کے اس چیٹ باٹ نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ چند ہی دنوں میں بڑے برج اُلٹ گئے اور ’’ڈیپ سیک‘‘ سب کو پچھاڑ کر پہلے نمبر پر آچکا ہے۔ امریکہ نے کئی سال کی مسلسل محنت سے مصنوعی ذہانت کی جو عظیم الشان سلطنت قائم کی تھی وہ اس بھونچال سے زمین بوس ہو چکی ہے۔ ایلون مسک سمیت مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں سرمایہ لگانے والوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 25 minutes ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 20 minutes ago
Advertisement