پیپلز پارٹی میڈیا پر پیکا ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے، بیرسٹر سیف
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نےملک میں کالے قوانین کے نفاذ کی برابر ذمہ دار ہیں، مشیر اطلاعات کے پی
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب میڈیا پر پیکا ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے
اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں پارٹیاں ملک میں کالے قوانین کے نفاذ کی برابر ذمہ دار ہیں اور ان دونوں جماعتوں نے مل کر ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے بھی پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کو اپنے کالے دھن کا مکمل حساب دینا ہوگا اور وہ دن دور نہیں جب یہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو اپنے کرتوتوں کا ذمہ دار ٹھہرائیں گی۔
صومالیہ میں امریکی فورسز کے فضائی حملے ، داعش کے متعدد دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
خیبر پختونخوا حکومت کا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خودمختار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
افغانستان میں امریکہ کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری
- 12 منٹ قبل
ملک بھر کے 26 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل
چیمپئنز ٹرافی 2025، پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان
- 5 منٹ قبل
غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے اور منافق لوگوں کو ہم اچھی طرح پہچانتے ہیں،آرمی چیف
- 2 گھنٹے قبل
لوئرکرم میں اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار
- 16 منٹ قبل
بانی کی کال کا انتظارہے،اس دفعہ منظم پلان کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر
- 2 گھنٹے قبل
وکلا ایسوسی ایشن کا اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
- ایک منٹ قبل
بھارت نےجنوبی افریقہ کو ہراکر انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 25 منٹ قبل
کینیڈا کا امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی وزیر داخلہ کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، ملکی سیاسی امور پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل