دھند کے باعث موٹرویز کو متعدد جگہ سے بند کر دیا گیا


لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے سمندری تک داخلہ ممنوع ہے, اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کی انٹری بند ہے۔
حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث کئی دیگر بڑی شاہراہیں بھی بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، آئندہ ہفتے شہر لاہور میں بارش برسنے کے امکانات موجود ہیں۔
اس کے علاوہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں پہلا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 169 ریکارڈ کی گئی ہے، جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 296 جبکہ امریکن قونصلیٹ کے علاقے کا اے کیو آئی 279 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل






