Advertisement
علاقائی

لوئرکرم میں اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

پولیس کی جانب سے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Feb 2nd 2025, 7:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لوئرکرم میں اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

لوئر کرم: پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کرم پر فائرنگ کے واقعے  میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نےجمعے کو اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر فائرنگ کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،
دوسری جانب پولیس نے بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان 3 کےخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،جبکہ پولیس کی جانب سے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعات کے ملزمان کے خلاف 3 مختلف ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق پہلی ایف آئی آر صبح فائرنگ کے واقعے پر درج کی گئی ہے، دوسری ایف آئی آر اے سی ریوینیو پر حملے کے واقعے پر سی ٹی ڈی نے درج کی ہے جبکہ تیسری ایف آئی آر بھی سی ٹی ڈی نے سپاہی عاشق حسین کے قتل کے خلاف درج کی ہے۔

Advertisement