جی این این سوشل

علاقائی

کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر کوئٹہ مال کے قریب دھماکہ ، 6 افراد زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر کوئٹہ مال کے قریب دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر کوئٹہ مال کے قریب دھماکہ ، 6 افراد زخمی
کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر کوئٹہ مال کے قریب دھماکہ ، 6 افراد زخمی

 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ  ائیر پورٹ روڈ پر کوئٹہ مال کے قریب دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکےسے ایک گاڑی میں آگ لگ گئی ہے ۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لےلیا    ہے۔

پولیس کے مطابق   دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں  جبکہ زخموں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ دھماکے کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے جائے قوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ   پاک فوج کا ایک قافلہ یہاں سے گزررہا تھا کہ دھماکہ ہوا ، دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان زخمی ہوئے ہیں  ،  دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا  ۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ   دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا  ، دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں  ، بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کرتا ہے  ،واقعہ میں دہشت گرد شدت پسند مذہبی تنظیم ملوث ہو سکتی ہے  ، صو بے کے امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے فورسز قربانیاں دے رہی ہے ۔

 

تفریح

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شوچھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

سابق کرکٹر نوجوت سدھو5 سال بعد دوبارہ کپل شرما شو میں نظر آئیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شوچھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا شمار بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شوز میں ہوتا ہے، شو نیٹ فلکس پر منتقل ہونے سے قبل ہی سدھو نے شو چھوڑ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق سدھو کے ایک بیان نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور انتہا پسندہندؤں نے ان کے خلاف مظاہرے شروع کردیے تھے جس کے بعد سدھو کو کامیڈی شو سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

ہندو انتہا پسندوں کےاس رویے اور  احتجاج پر  شو کی انتظامیہ نے سدھو کو شو سے علیحدہ کردیا تھا، سدھو کے بعد ان کی کرسی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سنبھالی اور اب تک وہ ہی کپل کے ساتھ شو میں شریک ہیں۔

سدھو  2019 تک اس شو کا اہم حصہ رہے ہیں جس میں وہ اپنے قہقہوں کے ساتھ برجستہ جملوں اور شاعری سے شو میں چار چاند لگاتے رہے۔

تاہم اب 2019 میں شو چھوڑنے کے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد سابق کرکٹر ایک خصوصی ایپی سوڈ کے لیے دی گریٹ کپل شو میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سدھو نے کہا کہ جب وہ کپل شو میں کام کررہے تھے تو اس کے کئی ورژنز میں کپل کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کپل شو ایک گلدستے کی طرح ہے، جس میں رکھے ہر پھول نے اپنی اپنی محںت اور توجہ شامل کی ہے۔

اپنے دیے گئے انٹرویو میں نووجوت سنگھ سدھو نے  کہا میں نے شو اسی لیے چھوڑا تھا کہ کچھ سیاسی وجوہات تھیں جس کے حوالے سے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، اسی لیے میں نے شو چھوڑ دیا تھا۔

سدھو کا کہنا تھاکہ سیاسی وجوہات کے علاوہ کچھ اور بھی وجہ تھی جس کی وجہ سے مجھے یہ پروگرام چھوڑنا پڑا، کپل ایک ذہین اور کامیاب انسان ہے، میں چاہتا ہوں کہ جیسے ماضی میں ہم ساتھ تھے ویسے ہی دوبارہ سب ساتھ ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سری لنکا : صدارتی انتخابات میں  ڈسانائیکے کو برتری حاصل

سری لنکن صدر ڈسنائیکے    50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سری لنکا : صدارتی انتخابات میں  ڈسانائیکے کو برتری حاصل

کولمبو: سری لنکا میں نئے حکمران کیلئے پارلیمانی ووٹنگ ختم ہوگئی، متعدد اضلاع میں ٹرن آوٹ 60 فیصد سے زیادہ رہا۔

سری لنکن صدر ڈسنائیکے کو ابتدائی گنتی میں برتری حاصل ہوگئی، پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کیلئے 600 سے زائد سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں تھے۔

سری لنکن صدر ڈسنائیکے  50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، حزب اختلاف لیڈر ساجیت پریماداسا تقریباً 30 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور صدر رانیل وکرما سنگھے تقریباً 15 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں حکومت بنانے کیلئے 225 میں سے 113 نشستیں حاصل کرنا لازمی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ

گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات نے پی سی بی حکام کی آنکھیں کھول دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی حکمت عملی بنا لی۔

پی سی بی  نے گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات کے بعد غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا معاہدہ قبل ازوقت ختم کر کے فارغ کردیا جائے گا، اورتینوں فارمیٹ میں پاکستانی ہیڈکوچ کے تقرر پر غور شروع کر دیا گیا ہے، زمبابوے کے دورے میں پاکستانی ہیڈ کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔

پاکستانی ہیڈ کوچ کے ساتھ سپورٹ سٹاف میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہونے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم جلد زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ پی سی بی حکام کو بلیک میل کرتے ہیں، جیسن گلیسپی نے بھی کچھ شرائط منوانے کی کوشش کیں لیکن پی سی بی نے انکار کردیا اور انہیں تنبیہہ کی گئی کہ ان کی تقرری عبوری مدت کیلئے ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں ۔

ذرائع کے مطابق اگلے چند دن میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماضی میں وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوچنگ پینل کی سربراہی کرچکے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ غیر ملکی کوچز کو اہمیت دیتا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll