لاہور : حکومت پنجاب کی جانب سے نئے مالی سال کے آغاز پر144,472روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں ، مالی سال2021-22میں منصوبوں کی رفتار کے ساتھ ان کے معیار کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت ملک میں معاشی ترقی کو یکساں رفتار سے جاری رکھنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پر عزم ہے۔ حسب سابق اس سال بھی نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ جاری سکیموں کے لیے مختص100 فیصد فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔اس ضمن میں محکمہ خزانہ کی جانب سے مالی سال2021-22کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری سکیموں کے لیے 144,472ارب روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔گزشتہ برس اس مد میں 97.5ارب جاری کیے گئے تھے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے آج مالی سال2021-22کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے لیے محکمہ خزانہ کے ایکشن پلان پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ مالی سال2021-22کی جای سکیموں میں خدمات،انفراسٹریکچر، سماجی اور پیداواری شعبہ جات کی 2274سکیمیں شامل ہیں۔ سکیموں کو فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ پچھلے دو سال میں کرونا کے سبب متاثرہ ترقیاتی پروگرامز کی بحالی کے لیے کیا گیا ہے۔فنڈز کی فراہمی کے ساتھ محکمہ مواصلات و تعمیرات سمیت دیگر متعلقہ ادارے بغیر کسی تاخیر کے جاری سکیموں پر کام کی رفتار میں تیزی کو یقینی بنائیں گے۔
محکمہ پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ کے تحت مانیٹرنگ کا موثر میکانزم ترتیب دیا جا رہا ہے جو حکومت کے نمایاں اقدامات اور بڑے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے مسلسل نگرانی کی خدمات سرانجام دے گا۔ خود وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر حکومتی اراکین بھی وقتاً فوقتاً منصوبہ جات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کی شراکت داری سے جاری منصوبہ جات میں حائل رکاوٹوں کی دوری کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریں مقرر ہ مدت میں پوری کریں گے۔
آئندہ مالی سال میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کے ساتھ معیار کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ منصوبہ جات کے معیار کی شفافیت اور غیر جانبداری کی چانچ پڑتال کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی خدمات لی جائیں گی۔ ادارہ اپنی نگران ٹیموں کے علاوہ تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کو بھی یقینی بنائے گا۔اجلاس کے دیگر شرکاء میں سیکرٹری خزانہ افتخار علی ساہو، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عمران سکندر اور محکمہ خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے متعلقہ افسران شامل تھے۔
سیکرٹری خزانہ افتخار علی ساہو نے تمام بڑے محکموں میں سپیشل پالیسی یونٹس کی فوری بحالی کے لیے درکار انسانی وسائل کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صوبائی وزیر کو ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے محکمہ خزانہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور غیر جانبدانہ ایویلیوایشن پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 21 hours ago

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- a day ago

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 20 hours ago

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 hours ago

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- a day ago

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- a day ago

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- a day ago

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- a day ago

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- a day ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 17 hours ago

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 16 hours ago








