کوئٹہ : کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر کوئٹہ مال کے قریب دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر کوئٹہ مال کے قریب دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکےسے ایک گاڑی میں آگ لگ گئی ہے ۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخموں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ دھماکے کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے جائے قوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کا ایک قافلہ یہاں سے گزررہا تھا کہ دھماکہ ہوا ، دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان زخمی ہوئے ہیں ، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ، دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں ، بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کرتا ہے ،واقعہ میں دہشت گرد شدت پسند مذہبی تنظیم ملوث ہو سکتی ہے ، صو بے کے امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے فورسز قربانیاں دے رہی ہے ۔

پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری جماعت کے اختلافات باقی ہیں، کامران مرتضی ٰ
- 4 گھنٹے قبل

آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے کتنے آثار ہیں ؟
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 18 گھنٹے قبل

وسطی نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 18 گھنٹے قبل

انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن مشنوں میں اقوام متحدہ پولیس کا کردار مضبوط بنانے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 17 گھنٹے قبل
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
- 19 گھنٹے قبل

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
- 16 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل