لتا منگیشکر نے اپنے گلوکاری کیریئر کے دوران ا 36 سے زائد زبانوں میں گیت گائے


ممبئی:بلبل ہند،سروں کی ملکہ،مدھر اور پاکیزہ آواز، سروں کی پختگی، بیسویں صدی کی ٹا پ اور سپر ہٹ گلوکارہ لتا منگیشکر کو مداحوں سے بچھڑے تین سال کا عرصہ بیت گیا۔
لتا منگیشکر28ستمبر 1929ء کو اندور مدحیہ پردیش میں پیداہوئیں، انہوں نے محض 13 برس کی عمر میں گانا شروع کیا تھا، انہوں نے اپنا پہلا گانا 1942ء میں ریکارڈ کرایا تھا۔
لتا منگیشکر نے اپنے گلوکاری کیریئر کے دوران ا 36 سے زائد زبانوں میں گیت گائے۔
دہاہیوں پر پھیلے ہوئے کیریئر میں بلبل ہند اور سُروں کی ملکہ نے لگ بھگ 70 برس تک گائیکی کی،ان کے محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش کے ساتھ گائے گانے یادگار بن گئے، برصغیر پاک و ہند کی کئی نسلیں بُلبل ہند کے گیت سن کر جوان ہوئیں۔
لتا منگیشکر ملکہ ترنم نور جہاں کو اپنا گرو مانتی تھیں، لتا نے اپنی سُریلی آواز میں گائے ہوئے گانوں کا ایک خزانہ چھوڑا، انہوں نے 50 ہزار سے زائد گانے گائے۔
60 19کی دہائی میں ان کے گائے ہوئے فلم مغل اعظم کے گانے ’’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘ نے کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت کی جانب سے گلوکارہ لتا منگشیکر کو بھارت کا سب سے بڑا سویلین اعزاز بھارت رتناسے نوازا گیا، وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں،گائیکی کی وجہ سے لتا منگیشکر کو بھارت کی بلبل کا خطاب دیا گیا تھا
1974ء میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں انکا نام دنیا میں سب سے زیادہ گانے گانے والی گلوکارہ کے طور پر آیا۔
8 جنوری 2022ء کو کورونا کے سبب لتا منگیشکر کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، لتا منگیشکر 06 فروری 2022ء میں انتقال کر گئی تھیں۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 17 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 days ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 17 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 18 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 20 hours ago


.jpeg&w=3840&q=75)




