جی این این سوشل

تفریح

تیونس: پارلیمنٹ میں خاتون رکن عبیر موسیٰ پر مرد ارکان کاتشدد

تونیزیا : تیونس کی حکومت نے فری کانسٹیٹی ٹیویشنل پارٹی کی خاتون سربراہ عبیر موسی ٰ پر ایوان کے اندار تشدد کی مذمت کی ہے ، حکومت نے ایک بیان میں کاہ ہے کہ ایوان کے اندر کوئی بھی کسی بھی وجہ سے جسمانی یا لفظی تشدد کی راہ اپنائے گا تو ہم اس کی مذمت کریں گے ، اس روش سے باز رہنا چاہیے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تھپڑکھانے کے بعد عبیر موسیٰ درد کی شدت سے رونے لگی
تھپڑکھانے کے بعد عبیر موسیٰ درد کی شدت سے رونے لگی

 

 

رکن پارلیمان سیف الدین مخلوف نے ان کے چہرے پر تھپڑ مارے ،گالیاں اور دھمکیاں دے کر ان کی توہیں کی جبکہ اس کے بعد علی الصباح ایک اور رکن پارلیمان الصبحی صمارہ نے ان پر ایسا ہی تشدد کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :عید 20 جولائی کو ہوگی ، چھ چھٹیاں ملیں گے

 

 

تھپڑکھانے کے بعد عبیر موسیٰ درد کی شدت سے رونے لگی اور انہوں نے ایوان کے ڈاکٹر سے کہا کہ وہ ایمبولینس منگوا لیں انہوں نے خود پر حملہ کرنے والے ساتھی ارکان پارلیمان کو مجرم قرار دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے نہایت بری خبر

عبیر موسیٰ نے ایوان میں دوسری مرتبہ تشدد کا نشانہ بننے سے قبل سے ایک انٹرویو قائد ایوان راشد الغنوشی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ایسے لوگ بھرتی کیے ہوئے ہیں جنہیں میرے ایوان میں داخلے کا راستہ بند کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے انہوں نے راشد الغنوشی کو فساد کی جڑ قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں :عازمین حج کیلئے خوشخبری

 

 

واضح رہے کہ عبیر موسیٰ ایک میں اپنے ساتھ ارکان کے ہاتھوں دو مرتبہ تشدد کا نشانہ بنی ہیں ۔ 

 

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 190 سے تجاوز کر گئی

نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ جبکہ 194 افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد  190 سے تجاوز کر گئی

نیپال میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 192 ہو گئی ہے۔

نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان رشی رام تیواڑی کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ اور 194 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 4,500 سے زیادہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور سکیورٹی فورسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 1,327 مکانات تباہ ہوئے ہیں اور ملک بھر میں 19 بڑی شاہراہیں مختلف حصوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جنہیں کھولنے کے لئے سکیورٹی فورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

 ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کو دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیں گے۔

 ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج رات لندن سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال میں تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے 2022 میں شدید سیلاب کے حوالے سے پاکستان کے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل اس مشکل وقت میں نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور نیپال کے عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی ضروری امداد کی پیشکش کے لیے تیار ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کی گئی پیٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll