اردو ادب کے ممتاز شاعراور ادیب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی 47 ویں برسی آج منائی گئی
صوفی غلام مصطفیٰ تبسم نے اعلیٰ تعلیم کے بعد تدریس کے شعبے میں قدم رکھا اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے


لاہور:اردو ادب کے ممتاز شاعر اور ادیب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی 47ویں برسی آج منائی گئی۔
غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے ،صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کا شمار اردو ادب کے اہم ترین شخصیات میں ہوتا ہے، خصوصاً بچوں کے ادب میں ان کی تخلیقات نے زبردست مقبولیت حاصل کی ۔
صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کا تخلیق کردہ کردار "ٹوٹ بٹوٹ" آج بھی بچوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، اور ان کی نظموں نے بچوں کو علم و عمل کی طرف راغب کیا۔ انہوں نے بچوں کو نہ صرف تفریح فراہم کی بلکہ ان کی تربیت بھی کی۔
صوفی غلام مصطفیٰ تبسم نے اعلیٰ تعلیم کے بعد تدریس کے شعبے میں قدم رکھا اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد انہوںنے خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر، "لیل و نہار" کے مدیر اور کئی دیگر اداروں میں اہم عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالی اور بخوبی ادا کیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سےصوفی غلام مصطفی تبسم کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میںصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازاگیا، جبکہ ایرانی حکومت نے بھی انہیں نشان سپاس عطا کیا۔
اردو ادب کا یہ روشن ستارہ 7 فروری 1978ء کو ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا، صوفی غلام مصطفیٰ تبسم لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل







