سویت یونین نے ان کو سب سے بڑا ایوارڈ لینن پیس سے نوازا،فیض واحد ایشیائی شاعر تھے جنہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا


لاہور:انسانی حقوق کے علمبرداراور اردو زبان کے عہد ساز انقلابی شاعر فیض احمد فیض کا 114 واںآج یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے۔
اُردو کے مایہ ناز شاعر فیض احمد فیض 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی شاعری سے ظلم، بے انصافی اور جبر و استبداد کیخلاف ساری زندگی جدوجہد کی اور اس کی پاداش میں کئی بار قید ہوئے اور جلا وطنی بھی کاٹی لیکن حق گوئی ترک نہ کی،اور ثابت کیا کہ حق گوئی کسی ایک کے لئے نہیں بلکہ ہر خطے اور زمانے کیلئے ہوتی ہے۔
فیض احمدفیض کوبیسویں صدی کے سب سے بڑے انقلابی شعراء میں شمار کیا جاتا ہے،ان کی شاعری نہ صرف اردو ادب کا قیمتی سرمایہ بلکہ مظلوموں کے حقوق کی آواز ہے،انہوں نے انقلابی فکر اورعاشقانہ لہجے کو ایسا آمیز کیا کہ اردو شاعری میں نئی جمالیاتی شان پیدا ہوگئی۔
ان کی زندگی جدوجہد اور قربانیوں کی ایک داستان ہے،ان کی شاعری نے معاشرتی برائیوں، استحصال اور آمریت کے خلاف لوگوں کو بیدار کیا،ان کا کلام دستِ صبا زنداں نامہ اور نقشِ فریادی ظلم کے خلاف جدوجہد اورامید کی شمع بنے، ان کی شاعری کا دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ ہوا جو آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہے۔
اس کے علاوہ فیض احمد فیض کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں، ان کا کلام محمد رفیع، ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن، آشا بھوسلے اور جگجیت جیسے نامور گلوکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا، انہوں نے درجنوں فلموں کیلئے غزلیں، گیت اورمکالمے بھی لکھے۔
خاص کر ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز میں گائی ہوئی ان کی نظم مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ بہت مشہور ہوئی۔
فیض احمد فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے اردو زبان کو بین الاقوامی سطح پر سربلند کیا، انہیں علمی و ادبی خدمات پر متعدد عالمی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا۔
فیض احمد فیض کو ان کی لاجواب شاعری اور انقلابی نظریات کی بدولت سویت یونین نے ان کو سب سے بڑا ایوارڈ لینن پیس سے نوازا،فیض واحد ایشیائی شاعر تھے جنہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔
فیض احمد فیض 20 نومبر 1984ء کو 73 برس کی عمر میں راہی ملک عدم ہوگئے تھےلیکن ان کا کلام ان کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور ان کا فلسفہ محبت اور انقلاب کا پیغام دیتا رہے گا۔

وزیراعظم کا مشترکہ دفاع کے مکہ اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا
- 2 days ago

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر
- 2 days ago

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا
- 3 days ago

سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کردی
- 18 hours ago

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 18 hours ago

کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا
- 3 days ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگو
- a day ago

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: کویتی وزارتِ دفاع
- 3 days ago

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس
- 2 days ago






