نئے رولز میں غیر ملکی قیدیوں کے لیے قونصلر کی مدد فراہم کرنے اور انہیں اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سننے کی سہولت دی گئی ہے،ترجمان

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، نئے جیل رولز میں خواتین قیدیوں اور بچوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جبکہ ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کے لیے علاج کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں،جبکہ قیدیوں کے لیے سزا و جزا کے نظام کو سسٹم اور ڈسپلن کا پابند بنایا گیا ہے۔ قیدیوں کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دینے کے لیے نظام وضع کیا گیا۔
ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد قیدیوں کے حقوق کا عالمی معیارات کے مطابق تحفظ اور جیلوں کی بہتری ہے۔
نئے رولز میں غیر ملکی قیدیوں کے لیے قونصلر کی مدد فراہم کرنے اور انہیں اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سننے کی سہولت دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق عالمی قوانین کے مطابق غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی گئی۔ اور اب غیر ملکی قیدی اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔ ،ہر جیل میں میڈیکل آفیسر، سائیکالوجسٹ اور ویلفیئر افسر کی تعیناتی لازمی قرار دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک، اور ایک صحت مند ماحول فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیلوں کی حفاظت کے لیے تمام عملے کی تربیت لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ قیدیوں کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago





