یو اے ای صدر سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات، فلسطین سے متعلق امریکا کو دو ٹوک جواب
فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان


متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ابوظہبی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اہم ملاقات ہوئی ہے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر یو اے ای نے امریکا کو فلسطین سے متعلق دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔
صدر یو اے ای نے غزہ کے تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور پائیدار امن کی ضرورت ہے، غزہ میں امن خطے میں استحکام یقینی بنانے کا یہ واحد طریقہ ہے۔
دوسری جانب قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دورہ تہران میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق دو طرفہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی صدر نے کہا کہ قطر اور ایران غزہ کے عوام کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں ممالک نے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
مسعود پیزشکیان کا کہنا تھا کہ قطر نے امریکا اور مصر کے ساتھ مل کر اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک معاہدے کی ثالثی کی۔
امیر قطر نے کہا خطے میں تنازعات کو حل کرنے کا بہترین طریقہ تعمیری بات چیت ہے۔ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بالواسطہ بات چیت کا آغاز کریں گے۔

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش
- 2 hours ago

وزیرا علی مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر سے ملاقات
- 6 hours ago

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

پیمرا کی نو منتخب چئیر پرسن کونسل آف کمپلینٹس ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
- 6 hours ago

رجب بٹ پرسوشل میڈیا صارفین ایک دفعہ پھر برہم،مگر کیوں؟
- 7 hours ago

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
- 2 hours ago
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا
- 4 hours ago

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب
- 2 hours ago
بیٹی سے جنسی زیادتی کے مجرم کوعدالت نے عمر قید کی سزاسنادی
- 6 hours ago

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ
- 4 hours ago

جی این این نیوز کے نشریات کےپیرامیٹر ز تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 20 اپریل مقرر
- 6 hours ago

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
- 4 hours ago