اس نئے فون کا ڈیزائن آئی فون 14 جیسا ہے مگر فیچرز کے لحاظ سے یہ کافی حد تک آئی فون 16 جیسا ہے

.webp&w=3840&q=75)
ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ۔
آئی فون 16 ای کو کمپنی کی جانب سے 19 فروری کو متعارف کرایا گیا جس میں ہوم بٹن نہیں دیا گیا، اس طرح اب ایپل کی تمام ڈیوائسز ہوم بٹن فری ہوگئی ہیں۔ یہ نیا آئی فون 2022 کے آئی فون ایس ای کی جگہ لے گا جس میں ٹچ آئی ڈی بٹن (ہوم بٹن) دیا گیا تھا اور اس سیریز کے نئے ماڈل کو آئی فون 16 سیریز کا حصہ بنا کر ایس ایس سیریز کو ختم کر دیا گیا ہے۔
اس نئے فون کا ڈیزائن آئی فون 14 جیسا ہے مگر فیچرز کے لحاظ سے یہ کافی حد تک آئی فون 16 جیسا ہے،فون کے اندر آئی فون 16 والی اے 18 چپ موجود ہے جبکہ اس میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے یعنی اسکرین کے لحاظ سے بھی کافی حد تک آئی فون 16 جیسا ہے۔
فون کے بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہے اور اس لحاظ سے آئی فون 16 سے پیچھے ہے،مگریہ کیمرا بھی 2x زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے جو سنگل چارج پر آئی فون 11 کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے،اسی طرح اس کی بیٹری 2016 کے آئی فون ایس ای کے مقابلے میں 12 گھنٹے زیادہ دیر تک کام کرتی ہے۔
فون ان لاک کرنے کے لیے صارفین فیس آئی ڈی کو استعمال کرسکتے ہیں جبکہ چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی سپورٹ دی گئی ہے۔ آئی او ایس 18 سے لیس اس فون میں ایپل انٹیلی جنس ماڈل سپورٹ دی گئی ہے جبکہ سائیڈ پر ایکشن بٹن دیا گیا ہے مگر اسے کیمرا کنٹرول کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتا،مراد علی شاہ
- 3 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا
- 3 گھنٹے قبل

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباداور دورہ پاکستان کی دعوت دی
- 3 گھنٹے قبل

چین کا زلزلے سے متاثرہ میانمار کیلئے 14 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

مہنگا سونا پھر مہنگا، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو طلب کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق و تحفظ کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم
- 3 گھنٹے قبل

دہشتگرد خیبر پختونخوا کی سرحد سے آتے ہیں اور حملہ کرتے ہیں،عظمی بخاری
- ایک گھنٹہ قبل

بالی وڈ اسٹار سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعلی مریم نواز کا عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

مستونگ: بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں دھرنے کے قریب خودکش دھماکا
- 6 گھنٹے قبل