واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
اکاؤنٹس میں سے 1.66 ملین صارفین کو سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے فوری طور پر بلاک کیا گیا


سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی طرف سے جعلی سرگرمیوں کے پیش نظر پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر بڑھتے ہوئے خدشات کے جواب میں سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2024 میں واٹس ایپ کو 10707 صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 93 فیصد شکایات پر پلیٹ فارم کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی۔
اس پابندی کے تحت مجموعی طور پر بلاک کیے گئے اکاؤنٹس میں سے 1.66 ملین صارفین کو سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے فوری طور پر بلاک کردیا گیا تھاجب کہ باقی اکاؤنٹس کو تحقیقات کے بعد مشکوک قرار دینے پر بلاک کیا گیا۔
میٹا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت بھارت میں تقریباً 8.45 ملین واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے ، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ یہ اکاؤنٹس یکم اگست سے 31 اگست کے درمیان بند کیے گئے۔
واٹس ایپ نے بتایا کہ پابندی صارفین کی جانب سے فراڈ اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملنے پر عمل میں لائی گئی جب کہ پابندی کا مقصد پلیٹ فارم کی سالمیت کے تحفظ کو مستحکم بنانا ہے۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل





