Advertisement

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا

وزیر اعلی پنجاب کے اس پروگرام سے شجرکاری، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 22nd 2025, 10:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی پنجاب  نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز  کردیا

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو عالمی سطح پر ماحول سے متعلق قائدانہ کردار کا حامل بنانے کیلئے ایک سفر کا آغاز کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کا ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ گزشتہ ایک سال سے کاربن کریڈٹ پروگ رام پر کام کر رہا ہے ، اس پروگرام سے آلودگی کم ہو گی، بیرونی زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا اور ماحول دوست صنعتوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے اس پروگرام سے شجرکاری، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔

Advertisement