تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم نے دو دہائی قبل مسلمانوں کے قتل عام پرمعافی مانگ لی
یہ واقعہ "تک بائی قتل عام" کے نام سے جانا جاتا ہےجس میں درجنوں مسلمان فوجی ٹرکوں میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے


تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا نے دو دہائی قبل مسلمانوں کے قتل عام پر پہلی بار عوامی سطح پر معافی مانگ لی۔
یہ واقعہ "تک بائی قتل عام" کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں درجنوں مسلمان فوجی ٹرکوں میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
25 اکتوبر 2004 کو تھائی سیکیورٹی فورسز نے نارتھیوت صوبے میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی، جس سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ بعدازاں 78 مظاہرین کو فوجی ٹرکوں میں بھر کر لے جایا گیا، جہاں آکسیجن کی کمی کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔
یہ واقعہ تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی جنوبی علاقوں میں ریاستی جبر کی علامت بن چکا ہے، جہاں علیحدگی پسند زیادہ خودمختاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تھائی لینڈ میں انسانی حقوق کے گروپ "دوائے جے" کی شریک بانی انچنا ہیمینا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب تھاکسن شناوترا نے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم کو متاثرین کے اہل خانہ سے براہ راست معافی مانگنی چاہیے۔
2023 میں متاثرین کے اہل خانہ نے 7 سابق فوجی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جن میں ایک سابق فوجی کمانڈر بھی شامل تھا، جو بعد میں پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہو گیا۔ تاہم، حکام نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا، اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث کیس ختم کر دیا گیا۔

معدنیات کے شعبے میں فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے مشکل وقت میں درست فیصلے کر کے ریاست کو بچایا، عطاء اللہ تارڑ
- 4 منٹ قبل

ہنگو اور کرم پولیس نے مشترکہ کارروائی، پولیس وین اور اسلحہ چھیننے میں ملوث 14 شرپسندگرفتار
- 3 گھنٹے قبل

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز : پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ فری کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

میٹا نے نیااے آئی ماڈل "لاما 4" متعارف کرا دیا
- 4 گھنٹے قبل

حج پروازیں 29 اپریل سے شروع،90 ہزار حاجی سرکاری طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
سی آئی ڈی کا مشہور کردار’اے سی پی پرودیومن نہیں رہے‘ مداحوں میں غم اور غصے کی لہر
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل سیزن 10 کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیاگیا
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان اسلحہ کی بلیک مارکیٹ کا مرکز، اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی
- 5 گھنٹے قبل

یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی، ایک شخص ہلاک، 39 ریسکیو
- 2 گھنٹے قبل

ملک کو تقسیم کرنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی مریم اورنگزیب
- 9 منٹ قبل